the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تناو بڑھا جا رہا ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے زیر قیادت یمن میں اتحاد کو بلیک لسٹ سے خارج کرنے کے لیے دباو ڈالا تھا۔

اس اتحاد کی طرف سے تنازع کے دوران کی جانے والی کارروائیوں، جن میں بچوں کو نقصان پہنچا تھا، کی وجہ سے اسے اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

جمعرات کو بان نے صحافیوں کو بتایا کہ "یہ رکن ممالک کے لیے ناقابل قبول ہے کہ ان پر بلا وجہ کا دباو ہو۔"

یہ بات انھوں نے رواں ہفتے کے اوائل میں جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے تناظر میں کہی جس میں سعودی قیادت میں اتحاد کو ایک فریق قرار دیا گیا جس نے "بچوں کو ہلاک کیا اور نقصان پہنچایا" اور "اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں میں ملوث رہا"۔

اقوام متحدہ کی سالانہ بلیک لسٹ میں شام کے صدر بشارالاسد اور سوڈان کے صدر عمر البشیر کی حکومتیں اور شدت پسند گروپ داعش بھی شامل ہے۔

ایسی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب



اور دیگر اتحادی ممالک نے اس صورتحال میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی پروگراموں سے فنڈز واپس لینے کی دھمکی دی تھی۔ ان پروگراموں کو پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

بان کی مون نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں بتایا گیا کہ اگر یہ ممالک اقوام متحدہ کے پروگراموں سے پیسہ نکال لیتے ہیں تو لاکھوں بچے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ان کے بقول مسلح تنازعات میں بچوں میں صورتحال سے متعلق رپورٹ ایسی خوفناک ہے "جس صورتحال سے کسی بچے کو دوچار نہیں ہونا چاہیے۔"

بان نے کہا کہ فہرست سے اتحاد کے نام کے اخراج کا فیصلہ "تکلیف دہ اور مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک فیصلہ تھا جو مجھے کرنا پڑا۔"

سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے اس بیانیے کی سختی سے تردید کی ہے۔

انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ "میں آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ ہمارا طریقہ کار نہیں، یہ ہمارے خون میں ہماری ثقافت میں نہیں کہ ہم دباو ڈالنے کے لیے دھمکائیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.